پنجگور(راہشون)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنما ظفر بختیار نے کہاہے کہ گوادر میں غیر ملکی کی آباد کاری اور افغان مہاجرین کو بلوچستان میں مسلط کرنا بلوچ قوم کو ایک منصوبے کے تحت بلوچستان کے سرزمین سے بے دخل کرنا ہے جیسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا حکمران جماعت ہوش کے ناخن لے بلوچستا ن میں افغان مہاجرین کی آبادکاری پرامن ماحول کو تتر بتر کرنے کا ہے،سیاسی پارٹیوں کے تحفظات کو دور کئے بغیر مردم شماری کرنے کا مثبت نتائج نہیں نکلیں گے ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما ظفر بختیار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے کہ انہوں نے کہاہے کہ موجودہ حکمران کے ہاتھ بلوچستان کے خون سے رنگے ہیں انہیں تاریخ کبھی نہیں بھولے گی بلوچستان کو آگ اور خون میں نہلا کر قوم پرستی کا دوا کرنے والے قوم کے آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے ہیں 2013سے لیکر تاحال 40لاکھ افغان مہاجرین کو آباد کیا گیا چند مراعات و مقاصد کیلئے بلوچستان کو سرخ دستخط کرکے کوڑیوں کے دام فروخت کیا گیا اور آج جھوٹی نعرے لگا کر قوم کو سبز باغ نہیں دکھا سکتے ہیں عوام اکیسویں صدی کے تقاضوں سے واقف ہیں انہوں نے کہاہے کہ وفاقی کو افغان مہاجرین کے انخلا کے بارے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا چائے مردم شماری سے پہلے مہاجرین کی وطن واپسی یقینی بنائیں
No comments:
Post a Comment