پنجگور(راشون)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ترجمان نے کہاکہ حکمران جماعت کی غیر سیاسی حرکت و عمل سے عوام بنیادی تمام سہولیتوں سے محروم ہیں،صوبائی وزیر صحت کا واپڈا کے خلاف احتجاج ان کی نااہلی کا ثبوت ہے،انہیں اپنے عہدے کا خود پتہ نہیں تو انہیں احتجاج کے معنی کیا سمجھ آئیگا،پورے بلوچستان میں شعبہ صحت کی جگ ہسائی ہورہی ہے سانحہ کوئٹہ میں زخمیوں کی اموت ڈاکٹروں کی عدم موجودگی تھی 80ڈاکٹر اسپتال میں غیر حاضر تھے جن کی وجہ سے انکی موت واقع ہوئی ایسے لیڈروں کو شعبہ صحت کے حوالے سے احتجاج شبہ دیتا ہے،صوبائی وزیر پنجگور بازار میں شعبہ صحت کی تباہ حالی کا جلسہ جلسو س کرین اور انکی فعالی کیلئے ریلیاں نکلے تو عوام انکی حمایت کرئے گئی پنجگور کے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انکا احتجاج انکی کمزوری کی واضح ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہاہے گیارہ مئی 2013کی الیکشن بلوچستان کی تاریخ کی بدترین الیکشن تھی اس تاریخ کو بلوچستان کی بدترین تاریخ کے حوالے سے یاد کیا جائے گا جھوٹ فریب مکاری سودا بازی کی لیبل سے ان کے سہرا کو جائیگی جو عوامی رائے دہی کے خلاف سازئش کئے،انہی کے اس گناؤنی سازئش کی وجہ سے بلوچستان کے غریب عوام غربت کی انتہائی نیچھی لکیر سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،ایک سازئش کے تحت بلوچستان کے غریب عوام کو گیارہ مئی کے فیصلے سے دور رکھا گیا،ایک اشوب کی صورت میں انکے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا،تمام قانونی آہنی رپورٹ کے باوجود بھی انکا اقتدار میں رہنا عوام کو بدذہن کرنے کے علاوہ اورکچھ نہیں ہے کمیشن رپورٹ کا سامنے آناایک خوش آئندہ اقدام و فیصلہ تھا لیکن ان پر عملدارمد نہ ہونا آئین و قانوں کا تصادم ہے کمیشن رپورٹ آج بھی موجود ہے کمیشن رپورٹ کے مطابق پنجگور میں الیکشن ہوا ہی نہیں ہے،اس کے باوجود بھی جعلی نمائندوں کا اقتدار پے برجمان رہنا سوچنے کی بات ہے،ترجمان نے مذید کہاہے کہ لیڈر عوام سے آتے ہیں تو تب عوامی اجتماعی منصوبے بنتے ہیں اور علاقے میں ترقی ہوتی عوام اپنے بنیادی سہولیتوں سے لب ریز ہونگیں غیر سیاسی لوگ جب چور دروازے سے آتے ہیں تو اس طرح اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی سراپا اجتجاج ہوتے ہیں،ایک منسٹر اپوزشن کا کام سرانجام دے تو صاف ظاہر ہے کہ علی بابا چالیس چور کی کہانی ہے،پنجگور میں عوام صرف بجلی کے ستائے ہوئے نہیں ہیں بلکہ شعبہ صحت،ایجوکیشن میں میرٹ کی پامالی،کرپشن کے ستائے ہوئے ہیں صوبائی وزیر صحت کو چائے کہ پنجگور میں ہونے والے شعبہ صحت،تعلیم کی تباہی،پانی،بجلی نہ ہونے اورکرپشن کے خلاف جلسہ اور ریلیوں کا اہتمام کرئے عوام انکے ساتھ ہوگی۔
No comments:
Post a Comment