- پنجگور(راشون)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ترجمان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی تعلیم پالیسی ٹھکیداری نظام سے بھی زیادہ بدتر ہے،گزشتہ ایک ماہ کے اندار DEO.EDO.DOEکے ہر ہفتے کے تبادلے نے پورے سماج کو پریشان رکھا ہے،نیشنل پارٹی کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر کے بارکینگ سودا بازی اور تکرار نے نظام تعلیم کو طوائف خانہ بنا دیا ہے،انکا نعرہ تعلیمی ترجیحات ٹرانسفر و تبادلے سے اپنے مستقبل کو کیا سمجھنا چاہتے ہیں،انکے تبادلے و تقرار کا واضح مقصد کسی سے چھپا نہیں انکے ریکارڈ آج بھی آ ن لائن موجود ہیں کہ انہوں نے محکمہ ایجوکیشن میں ٹھکیدار بیٹھا کر پوسٹوں کی سودا بازی کی ایسے لوگوں کو پوسٹ کیا گیا جو انگوٹا چھاپ ہیں ان انگوٹا اور سڑک چھاپ لوگوں کو جعلی طریقے سے ایجوکیشن پر مسلط کیا گیا ہے جس کی وجہ سے معتدد اسکول بند پڑے ہیں،ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایم پی اے اور صوبائی وزیر صحت کے درمیان ہونے والے چپکلش سے پنجگور کا نظام تعلیم تباہی کے شکار ہے،ایم پی اے اپنی دکانداری کیلئے طاقت آزما کر اپنا ٹھکیدار بٹھاتا ہے اور صوبائی وزیر ان کے خلاف جاکر اپنی ٹھکیدار بٹھا تا ہے انکی اپنی آپس کی چپکلش نے محکمہ کو رنگیلا کا سینما بنا دیا ہے، پورے ایجوکیشن کو ایک عورت کو سونپ دینا اسکولوں کی تباہی کے سوا کچھ نہیں ایک ایسے کو ذمہ داری دی گئی ہے جو اپنے دفتر تک محدود ہے ترجمان نے مذید کہاہے کہ سیکرٹری ایجوکیشن اپنی تعلیم پالیسی واضح کرئے کیا ہفتہ وار تبادلہ ایجوکیشن کی مان عزت و بہتری ہے کیا آئین میں ان آفسران کی تبادلے سے ایجوکیشن کے درواز کھلیں گے، انہوں نے کہاہے کہ چور دروازے سے غوطے لگانے والے اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ پنجگور کے غریب عوام انکی چور بازاری کے چھکی میں پس کر لاوارث ہیں بی این پی عوامی ایک قومی جماعت کی حیثیت اپنے مزدور وغریب طبقے کی آواز انکے حقوق کی آخری امید ہے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے ہاتھ روکنا ہم اچھی طرح جانتے ہیں،چیف سیکرٹری،محتسب اعلی،چیف جسٹس ہائی کورٹ پنجگور میں غیر قانونی ٹرانسفر و مند پسند افراد کی تعیناتیوں کا نوٹس لے بصورت دیگر بی این پی عوامی سڑکوں پر نکلے گی۔
رپورٹ برکت مری
No comments:
Post a Comment