Monday, December 5, 2016

بلوچستان کے ضلع پنجگور  مانٹرینگ ڈیسک موٹرسائیکل،چنچی رکشہ، چھوٹے بڑے گاڑیوں کی اصل کاغذات مسترد عارضی ٹیمپیری نمبر پلیٹ پولیس کا تیسری مرتبہ شروع ایک موٹر سائیکل یاگاڑی کو تین تین مرتبہ پولیس کی عارضی نمبر پلیٹ جاری کرکے مالکان سے ہزاروں روپے وصول کیا جارہاہے ہر پولیس ایس ایچ او کے بعد ٹی این پی شروع کیا جاتا ہے عوام کو تیسری بار ایک ہزار سے دوہزار روپے کا نقصان کا سامنا ہے،تفصیلات کے مطابق پنجگور میں موٹر سائیکل و گاڑیوں کے اصل لائسنس کو پولیس نے مسترد کرکے پولیس نے تیسری مرتبہ اپنی عارضی رجسٹریشن کا عمل شروع کردی ہے ہزاروں موٹر سائیکل گاڑیوں کے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے مسلسل رجسٹریشن کرانے کی وجہ سے  رجسٹریشن شدہ موٹرسائیکل،گاڑی مالکان کو ذہنی کوفت کا شکار بنا دیا ہے مو ٹر سائیکل و گاڑی مالکان کا کہنا ہے پنجگور میں عجیب و غریب قانوں چلائی جارہی ہے ہر چار ماہ کے بعد پولیس ایس ایچ او ٹرانسفر ہوتی ہے تو ٹی این پی عارضی رجسٹریشن کا دھندہ شروع کیا جاتا ہے اور لاکھوں روپے غریب،مزدوروں سے وصول کیا جاتاہے،ہونا تو یہ چائیے تھا کہ غیر رجسٹرڈ کو رجسٹرڈ کرکے نمبر پلیٹ دیا جاتا لیکن پہلے رجسٹرڈ شدہ کے موٹر سائیکل کا نمبر پلیٹ پہلے سے لگا ہوا ہے اور انکا ریکارڈ پولیس کے پاس پہلے سے موجود ہے انکے باوجود بھی دوسری کے بعد تیسری نمبر پلیٹ ہزاروں روپے وصول کرکے دیا جارہاہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے آئی جی پولیس،چیف جسٹس بلوچستان،ڈسٹر کٹ کورٹ،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او انکا نوٹس لے۔

No comments:

Post a Comment