Friday, December 23, 2016

پنجگور(راشون) جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم نے کہاہے کہ برما میں مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز ظلم کیا جارہاہے انہیں زندہ جلا کر انتہا کی جارہی ہے،30000ہزار برما مسلمانوں کوشہید کیا گیا ایک لاکھ مسلمان پنا ہ گزین کی زندگی گزار رہے ہیں انہیں کسی بھی اسلامی ممالک سہارہ نہیں دیا جارہاہے اقوام متحدہ سمیت عالمی انسانی حقوق کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم نے گرمکان مدرسے میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے،تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے مرکزی کال پر پنجگور میں برما،حلب سمیت دیگر ممالک میں مسلمانوں پر ہونے والے مظا لم کے خلاف آج بروز جمعہ جمعیت علما اسلام (ف)کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد عظم نے کی ریلی میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ریلی پنجگور کے بڑے بڑے مساجد سے ہوتے ہوئے مختلف مساجد میں جمعیت کے مقررین جمعیت کے ضلعی نائب صدر عبدالحلیم،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالعزیز، تحصیل صدر قاضی عطا اللہ،مولوی علی احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حلب و برما میں انسانوں کے ساتھ ہونے والی مظالم پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی معنی خیز ہے،برما میں پانچ بلین مسلمان سے جینے کی آزادی چینی گئی ہے،انہیں اپنے ملک میں رہتے ہوئے بھی ابھی تک شناختی کارڈ تک نہیں دیا گیا اور نہ انہیں اپنے گھر میں مہذہبی آزادی دی جارہی ہے برما کے پنا ہ گزین دربدر ٹھوکر کھا کر انسانی ٹھکیدار وں کی کشتیوں کے ذریعے کبھی سمندروں میں پھنکنے کے شکار ہوتے ہیں یا تو کبھی انہیں آگ کے شعلوں میں جلایا جاتا ہے ظلم کے آخری انتہا ان پر ڈھایا جارہا ہے لیکن اسلامی تمام ممالک نے انہیں پناہ دینے کیلئے خاموشی سی سادی ہے اور آخر میں انہوں نے برما،حلب سمیت دیگر ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم زیادتی کے روکنے انہیں مہذہبی آزادی اور جینے کا ماحول فراہم کرنے کیلئے قرار دادین پیش کی اور عوامی نے منظور کرلیے۔
رپورٹ برکت مری

No comments:

Post a Comment