پنجگور(راشون)سانحہ پی ٹی سی پولیس کے زخمی کیڈٹس کو بے یارو مدگار چھوڑ دیا گیا، آغا خان اسپتال کراچی نے زخمی پولیس ہلکاروں کو 2لاکھ 24ہزار 5سو66کا بل بیج دیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 24ستمبر میں رہنما ہونے والے سانحہ پی ٹی سی ٹیرینگ سینٹر میں شدید زخمی ہونے والے پولیس کیڈٹس کو صوبائی حکومت کے خرچے پر کراچی کے اسپتال آغا خان میں ریفر کردیئے گئے تھے جن کے تمام طبی اخراجات صوبائی حکومت ادا کرئے گے جن کا بذریعہ اعلان میڈیا کیا گیا تھا لیکن صوبائی حکومت کا یہ اعلانات صرف میڈیا کے حدتک محدود رہی،کراچی سے زخمی ہونے والے پولیس کیڈٹس نے پنجگور میں میڈیا کے نمائندو ں سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے صوبائی حکومت کے بھروسے پر آغا خان اسپتال میں زیر علاج رہے لیکن گزشتہ روز اسپتال نے اپنا بل بیج دیا ہے کہ اپکے علاج کے اخراجات 2لاکھ 24ہزار 5سو66 ہے ہم نے صوبائی حکومت کا نام لیا کے یہ بل انہیں ادا کرنا ہے انہوں نے صاف کہہ دیا کہ صوبائی حکومت نے کہاہے کہ ہمارے پاس بجٹ نہیں ہے،سانحہ پی ٹی سی کے پولیس ہلکار وں نے کہاہے کہ ہم اپنی خرچے پر علاج معالجے کیلئے اخراجات کررہے ہیں ایکسرے و دیگر ٹیسٹوں کیلئے ہر زخمی کیڈٹس20سے 30ہزار روپے ذاتی حوالے سے دے رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی اعلانات کا پاسداری کرکے غریب مجبور کیڈٹس پر رحم کرئے۔
No comments:
Post a Comment