حجرہ شاہ مقیم (رپورٹ:وسیم غوری) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے حلقہ پی پی 187حجرہ شاہ مقیم کا دورہ کیا، انکی آمد کے موقع پر سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل انکے سپورٹر ز نے پل جوڑیاں بی ایس لنک راجووال میں انکا بھر پور استقبال کیا،نامزد چیئرمین حاجی محمد شریف اور فیصل شریف نے انھیں جی آیان نوں کہا اور بڑی تعداد میں موجود افراد نے صوبائی وزیر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں بعد ازاں انھوں نے حجرہ شاہ مقیم میں بزرگ ہستی حضرت میراں بہاول شیر قلندر کے دربار پر حاضری دی اور حجرہ شاہ مقیم میں استقبالیہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے جنت نظیر بنانے کا عزم ظاہر کیا انھوں کہاکہ عوام سے کیے گئے ادھورے وعدوں کی تکمیل کا وقت آن پہنچا ہے، اس موقع پر انھیں شاہ مقیم ایجوکیشنل یونیورسٹی کے قیام کاوعدہ یاد کروایا گیا تو انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس کے قیام کی منظوری لیں گے، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ انکے بھائی محمد علی شاہ کی بجائے ملک علی قادر کو چیئرمین ضلع کونسل نامزدگی کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان کا ہے۔
No comments:
Post a Comment