Tuesday, December 6, 2016

(بر کت مری،رپورٹ)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو مختلف واقعات میں سمیر بلوچ اپنے موٹر سائیکل اورعبدالواحد بلوچ گاڑی مسافر اپنے نقدی، موبائل فون سمیت قیمتی اشیا سے محروم رہے،تفصیلات کے مطابق پنجگور میں ایک بار پھر چور سرگرم روزانہ کی بنیاد پر چوری چکی شروع ہوچکی ہے،کونری گر سے عبدالواحد مسافروں کو اپنے دوہزار ماڈل گاڑی سے پنجگور لا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار اور گاڑی سواروں نے انکا گاڑی روکا مسافروں سے موبائل فون،نقدی سمیت دیگر سامان گاڑی سمیت چھین کر فرار ہوئے،لمبی سفر جاتے ہوئے گاڑی میں فنی خرابی آنے کے باعث گاڑی چھوڑ کر گاڑی میں موجود مسافروں کے بیگ دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے اور دوسری واقع میں سمیر بلوچ نامی شخص گرمکان کراس میں مسجد میں نماز کیلئے گئے اور باہر کھڑا موٹر سائیکل چور لے اڑے۔

No comments:

Post a Comment