Friday, December 16, 2016

پنجگور(راشون)بلوچستان رولرز سپورٹ پروگرام اور دیہی ترقی اکیڈمی بلوچستان کے زیر اہتمام اور یورپی یونین کے مالی تعاون سے ڈسٹرکٹ پنجگور کے یونین کونسلسزکے چیئرمین  اورو ائس چیئرمینوں کیلئے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ ایکٹ 2010 کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسرکٹ پنجگور کے مختلف یونین کونسلرز کے چیئرمین و وائس چیئرمین،یوسی کونسلرز و سیاسی سماجی سوشل آرگنائزیشن کے ذمہ داران و ممبران نے بڑی تعداد  میں شرکت کی،اس تقریب کے مہمان خاص سیاسی سماجی شخصیت بی این پی کے مرکزی رہنما جاوید میڈیکل کمپلکس کے ڈائریکٹر حاجی زاہد حسین بلوچ تھے اور اعزاز مہمان خاص سوشل سوسائٹی کے کوڈینیٹر رحمدل بلوچ تھے،یہ تقریب حمدان ہال گرمکان میں منعقدا ہوا،ورکشاپ کے ماسٹر ٹینر فقیر جان،ارشد احمد نے تربیتی ورکشاپ میں بلوچستان لوکل گورنمنٹ2010ایکٹ  کے حوالے سے شرکاکو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے لوکل کونسلسز کے حوالے سے  انکے فرائض و اختیارات سے آگاہ کیا،ورکشاپ کے دوران رورل پلے گروپ واک کئے گئے تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی زاہد حسین بلوچ نے لوکل گورنمنٹ کے کونسلرز کی کارکردگی کے حوالے سے کہاہے کہ مقامی گورنمنٹ کی بدولت سے علاقے میں ترقی ممکن ہوسکتی ہے اسکی آئین سازی اس لئے کی گئی کے علاقے کے غریب لوگ ان مقامی حکومت سے فائدہ حاصل کرسکیں،بی آر ایس پی کی محنت و کاوشیں علاقائی بہتری سماجی ترقی کی ہیں کونسلسزکے چیئرمین اور وائس چیئر مینوں کو انکے اختیارات و اغراض و فرائض سے شعور دینا ایک اہم پیشرفت ہے انہی کے تربیتی ورکشاپ کی بدولت سے وہ اپنے اختیارات کو صحیح معنوں میں سمجھ سکیں گے اور علاقے میں ایک بہتریں کردار ادا کرسکتے ہیں سوشل سوسائٹی ڈسٹرکٹ کوڈینیٹر رحمدل بلوچ،چیئرمین کوہ بن،میر ریاض احمد،وائس چیئرمین سوردو امیتاز،سنج ڈویلپمنٹ کے چیئرمین شیر احمد رضا و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹینر ماسٹر فقیر جان نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ2010کو جس تفصیل سے بیان کیا ہے اور چیئرمین اور وائس چیئرمینوں میں جو تربیتی ورکشاپ کیا ہے جس سے لوکل نمائندوں کی کارکردگی بہتر سے بہتر ہوگی اور آخر میں اختتامی تقریب سے چیئرمین اور وائس چیئرمینوں میں تربیتی اسناد تقیسم کئے۔

No comments:

Post a Comment