Monday, December 5, 2016

(برکت مری)
پنجگور،مکران میں گزشتہ تین دن بعد بجلی بحال تیس میگاواٹ کے اضافے کی خوشی پنجگورمیں تبدیلی نہی لاسکی تیس میگاواٹ کے اضافے کے باوجود بھی پنجگور میں وولٹیج کی کمی لوڈ شیڈنگ جاری ذرہ بر کام نہ آسکی،تفصیلا ت کے مطابق دو دسمبر سے چار دسمبر تک مکران بھر کی بجلی مکران کو مذید تیس میگاواٹ کے اضافے اور کھمبوں کی مرمت کے حوالے سے معطل کیا گیا تھا تین دن تک دیگر ذرائع نہ ہونکی وجہ سے شہریوں کو پانی کی حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا رہا تین دن تک مکران کے بجلی کو معطل کرنے اور پنجگور کے عوام کو اذیت دینے کے کوئی بھی عمل خیر خواہ نہیں ہوا تیس میگا واٹ کے اضافے کے باوجود بھی پنجگور کے وولٹیج وہی کے وہی لوڈ شیڈنگ بھی اپنے شیڈول کے مطابق رہی عوامی سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے بجلی کی تین دن بندیش عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترداف رہی عوام کو ٹرخا یا گیا کہ تیس میگاواٹ کے اضافے سے وولٹیج میں بہتری و لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی لیکن کوئی وعدہ وفا نہ ہوا علاقائی نمائندے پنجگورعوام کے احساسات کے ساتھ مذاق کررہے ہیں انکے دور حکومت  اپنے آخری مرحلہ میں ہے لیکن عوام کو ان کے حکومت سے اجتماعی صورت میں کوئی  فائدہ نہیں ملا انکا دور لوگوں کو ٹرخانے سے گزر گئی اب عوام سے ووٹ کس زبان سے مانگیں گے۔

No comments:

Post a Comment