Friday, December 16, 2016

بلوچستان کے ضلع پنجگور قحط سالی کی زدہ میں ہے دن بدن پانی زیر زمینپ
نیچھے جارہی ہے گھروں کے سامنے کنواں اور پنجگور کے بیشتر کاریزات خشک ہوچکے ہیں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں پنجگور کے فصلات بھی تباہ ہوچکے ہیں کسانوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا، صوبائی و وفاقی حکومت کی جانے سے ملنے والے کروڑ روپے کاریزات کے نام پر  ریلیز ہونے والے رقم کرپشن کی نذر ہوچکے ہیں،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور میں گزشتہ کئی سالوں سے بارش کے نہ ہونے کی وجہ سے گھروں کے سامنے پینے کے پانی کیلئے استعمال ہونے والے تمام کنواں خشک ہوچکے ہیں پانی کے زیر زمین کے نیچھے جانے کی وجہ سے نہ صرف پینے کا پانی نا پید ہوئی ہے بلکہ زراعت کو کافی نقصان کا سامنا ہے معتدد زمینداروں کے زرعی زمین بنجر ہوگئے ہیں زمینداروں کو ملنے والے بور ٹیوب ویل و دیگر تاحال زمینداروں کو نہیں ملی ہیں اس قحط سالی کی وجہ سے غریب کسان زمین دار آنے والے چند وقتوں میں فصلات کی کاشت سے محروم ہونگیں اور دو قت کی روٹی کے محتاج ہونگیں موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے زمیند اروں کو دینے والی گرین پیکج سمیت دیگر وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی کمک و تعاون زمینداروں کے حوالے سے اعلانات و ریلیز کردہ فنڈز زمین داروں کو ملنے کے بجائے علاقے کے بااثر شخصیت سمیت غیر ضروری لوگوں میں بندر بانٹ ہوگئے کسانوں زمینداروں کے بجائے سیاسی ورکروں ٹھیکداروں کو ملے،مذید پنجگور کواس بڑی تباہی سے بچنے کیلئے علما کرام نے مشترکہ 17دسمبر2016کو اجتماع گاہ میں صبح ساڑھے 9بجے کو دعا کا اہتمام کیا گیا ہے جنہوں نے پنجگور س تعلق رکھنے والے تمام شہریوں سے شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے

No comments:

Post a Comment