پنجگور(راشون)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد،مرکزی سنٹر کمیٹی کے ممبر حاجی زاہد حسین،سابق ضلعی صدر میر کفایت اللہ بلوچ، افتخار حسین،عبدالقدیر بلوچ نے کہاہے کہ افغان معاجرین کے موجودگی میں مردم شماری بلوچ قوم کو بلوچ سائل و سائل سے محروم رکھنے اور انہیں اقلیت میں تبدیل کرنے کی منظم سازئش ہے،مہمانوں کو میزبان بنا کر بلوچستانیوں کو مہمان بنانا کسی صورت قبول نہیں کرین گے،موجودہ حکومت بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے ذمہ دار ہیں،ہمیں حق کی صدا بلند کرنے پر غدار کہا جاتا ہے ہم نے نے پہلے بھی واضاحت کی ہے اور آج بھی یہ واضاحت کرتے ہیں کہ ہم بلوچستان کی ترقی کے خواہشمند ہیں لیکن اس ترقی کے کبھی بھی مخالفت نہیں کرئین گے جن کا فائدہ بلوچ عوام کیلئے ہو لیکن ہم اس ترقی کی حمایت نہیں کرین گے جن بلوچ قوم کو انکے اپنے وسائل سے محروم اور پنجاب کو ترقی دی جائے مہمانوں کو میزبان اور میزبانوں کو گھر سے بے گھر کیا جائے،انکی مثال ہوشاب،سوراب روڑ کا افتتاع تھی،ہوشاب روڑ کی افتتاحی پرورگرام میں قریبی بستیوں کو خالی کرانا انہیں دور شفٹ کرنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ یہ ترقی ہماری نہیں کل یہان آمد رفت ہوگی تو ہم اپنے گھروں سے بے گھر ہوجائیں گے اور انکے فائدے پنجاب والے اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار مقررین نے گرمکان میں بی این پی عوامی و جمعیت سے مستعفی ہونے والے عبدالکریم و صالح محمد کی سربراہی میں 300افراد کا بی این پی میں شمولیت کرنے کے دوران کیا اس موقع پر بی این پی کے سینئر رہنما شیر احمدرضا،میر مقبول احمد، شہاب الدین،جہانگیر بلوچ حمل نزیر و دیگر بھی موجود تھے۔
No comments:
Post a Comment