Tuesday, December 27, 2016

پنجگور(راشون)بلوچستان نیشنل پارٹی کے شہید امیتاز  بلوچ کے چھٹی برسی کے مناسبت سے آج بروزمنگل ضلعی آفیس میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور شہید امیتاز بلوچ کے رشتہ داران سمیت دیگر نے شرکت کی،تعزیتی ریفرنس کے مہمان خاص ضلعی قائم مقام صدر حاجی امان اللہ ور اعزازی مہمان خاص بی ایس او کے ضلعی آرگنائز ظہیر بلوچ تھے،تعزیتی ریفرنس میں سابق صدر کفایت اللہ بلوچ، میر نظام الدین،شہید امیتاز بلوچ کے بھائی افتخار بلوچ، تحصیل صدر میر ریاض احمد، عبدالقدیر بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید امیتاز بلوچ ایک مخلص سیاسی سماجی و انسان دو ست،قوم پرست شخصیت کے مالک تھے جنہیں شہید کرکے انہیں اور امر کردیا،شہیدی کی موت قسمت والوں کو نصیب ہوتی ہے،بستر پر ہر روز لوگ مرتے ہیں لیکن شہیدی کا انعام قسمت سے ملتی ہے،بی این پی کی سیاسی جد وجہد کو ہر دور میں دیوا ر سے لگانے کی کوشش کی گئی کبھی جعلی تنظیموں کے نام سے تو کبھی ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے ہر طرف خون صرف بلوچ قوم کا بہا اور نقصان صرف بلوچ قوم کا ہوا،بی این پی کی روز اول سے ایک ہی نعرہ بلوچ قومی حق خداریت بلوچستان کے سائل و سائل پر پہلا حق بلوچ قوم کا ہے انہیں تسلیم کیا جائے بلوچ قوم کے حقوق کو غضب کرنے والے بلوچستان کے احساس محرومیوں کو دور نہیں کرسکتے ہیں،بلوچ قومی جنگ میں واحد جماعت بی این پی ہے جنہوں نے لاشیں اٹھائی ہیں،جب حکومتیں اقتدار میں آئی ہیں تو بی این پی کے حصے میں شہادتیں آئی لیکن بی این پی نے سرفروشی کی تمنا میں اپنی جانیں قومی حقوق کیلئے نچاور کئے شہادتوں کے خوف سے ہماری پیروں میں آج تک لغزش نہیں آئیں اور نہ آئے گا،انہوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین اور گواد ر میں غیر مقامیوں کو ایک منصوبے کے تحت ان کی آبادکاری جارہی ہے جس میں ایک قوم پرست جماعت اپنے اول دست کا کردار ادا کررہی ہے،گزشتہ دور حکومت سے لیکر موجودہ حکومت کے دور میں صرف اور صرف بنڈولوں کا سودا کیا انہیں عوامی قومی در د نہ تھی اور نہ ہے لیکن بی این پی نے اقتدار کی لالچ میں نہ کل حکمرانی کی حامی بھری ہے نہ آئندہ خواہش رکھتی ہے بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی واضح مقصد بلوچ قوم کی حق حاکمیت ہے بلوچستان کے سائل وسائل کو بلوچ عوام کے اختیار میں دیئے بغیر بلوچستا ن میں امن و امان خوش فہمی کے سوا کچھ نہیں ہے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا چائے اس موقع پر بی این پی کے سینئر رہنما نثار احمد، شیر احمد رضا،و دیگر بھی موجود تھے اور آخری میں بی این پی کے تمام شہدائے  کیلئے سرجھکا کر ایک منٹ کی خاموشی کی گئی اور انہیں سرخ سلام پیش کیا گیا۔


No comments:

Post a Comment