Friday, December 16, 2016

پنجگور(راشون)پنجگور پروم کے یونین کونسل کے چیئرمین عبیداللہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے تحصیل پروم کیلئے چالیس کلو میٹر پختہ سڑک کی تعمیر کے اعلان پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پروم کے عوام کا دیرینہ خواہش پر وزیر اعظم پاکستان نے علاقے کی پسماندگی اور ذراعت کی فروغ کیلئے پروم کو ایران سے لنک کرنے کیلئے چالیس کلو میٹر سڑ ک کی منظوری ایک خوش آئند عمل ہے اور پروم کے عوام موصوف کے تہہ دل شے مشکور ہیں کہ موصوف نے علاقے کی پسماندگی کو ختم کرنے اور علاقے کو شہر سے منسلک کرنے کیلئے چالیس کلو میٹر کی منظوری کا عالن کرتے ہوئے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروم ذراعت کے لحاظ سے ضلع پنجگور کا ایک اہم علاقہ تصور کیا جاتا ہے اور پروم کی کھجور ملک کے مارکیٹ تک جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چالیس کلو میٹر کی مزید منظوری اور اس پر جلد کام شروع ہونے سے پروم پنجگور سمیت دوسرے علاقوں سے لنک ہوگا اور علاقے سے پیدا ہونے والی فورٹ اور سبزیاں وقت پر مارکیٹ میں پہنچ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا پروم میں بجلی کی فراہمی اور سڑک ی تعمیر کے بعد علاقے میں خوشخالی آئے گی اور علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔پروم اس سے پلے بہت پسماندہ تھا اور ہر دور میں پروم کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا تھا لیکن سڑک کی مکمل تعمیر اور بجلی کے بحال ہونے سے علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پروم کے غیور عوام کی جانب سے ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔


No comments:

Post a Comment