Sunday, January 1, 2017

پنجگور(راہشون)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نیب نے محکمہ ایجوکیشن میں انکواری کیلئے ایجوکیشن ڈیپارمنٹ کے چار کیشئر کو انکواری کیلئے کوئٹہ میں 01\01\2017کو طلب کردیا،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور محکمہ ایجوکیشن میں گھوسٹ ملازمین و دیگر خردبرد کے حوالے سے  صوبائی نیشنل اکاؤنٹبلیٹی بیورو نے محکمہ ایجوکیشن پنجگور کے چار کیشئر کو جواب طلبی کیلئے کوئٹہ طلب کرلیا گیا،واضح رہے پنجگور میں گھوسٹ ملازمین کی بڑ ی تعداد موجود گی کی وجہ سے محکمہ ایجوکیشن برُی طرح لوڈ ہوچکی ہے ضلع کے کسی بھی اسکول میں کسی نئی ٹیچرز کی کوئی گنجائش و امکان نہیں ہے،گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کا انکشافات گزشتہ تین سالوں سے2013سے لیکر تاحال یہ سلسلہ جاری رہا ہے معتدد لوگوں کو تین سے چار لاکھ روپے میں بھرتی کیا گیا  اصل حقائق سامنے آتے ہی سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ایجوکیشن کے دو آفسران کو معطل بھی کردیا تھا لیکن انکے زیر سرپرستی میں بھرتے ہونے والے گھوسٹ ملازمین کو تاحال نہیں نکلا گیا جس کی وجہ سے پنجگورمیں این ٹی ایس سمیت کئی پوسٹ کی تعیناتی کی عمل التوا کا شکار ہوئے اور امیدواروں کے راہ میں رکاوٹ رہی، ایک مرتبہ پہلے بھی نیب نے چالیس کے قریب گھوسٹ ملازمین کی نشاندی کی باقائد انکا انکواری نوٹس بھی محکمہ کو ارسال بھی کی تھی لیکن اس کے بعدکوئی شنوائی نہیں کی گئی جو کہ واضح صاف ثبوت تھے اوراین ٹی ایس سمیت دیگر امیدواروں نے اس مرتبہ محکمہ ایجوکیشن پر نیب کے اس تحقیقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ کے گھوسٹ ملازمین کو صاف کرکے اصل میرٹ پاس امیدواروں کو ترجیح ملے گی اور انکے لئے نئی راہیں کھولے گی۔

No comments:

Post a Comment