Wednesday, January 4, 2017

پنجگور(راہشون)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ہولناک ٹریفک حادثہ گوادرپولیس کے اسسٹنٹ انسپکٹر حافظ کلیم اللہ اہلیہ(ف) سمیت جان بحق اور اسکا قریبی رشتہ دارماجد بلوچ شدید زخمی ہوئے،اسسٹنٹ انسپکٹر حافظ کلیم اللہ مرحوم ایس ایچ او خاران مراد ساجدی کے بھائی ہیں،تفصیلات کے مطابق ا سسٹنٹ انسپکٹر حافظ کلیم اللہ ولد نور محمد اپنے اہلیہ(ف) اور انکا قریبی رشتہ دار ماجد بلوچ ولد عبدالعزیز کے ہمراہ  خاران سے گوادر جارہے تھے کہ پنجگور ایئر پورٹ کے قریب  سی پیک روڑN85  ہوشاب ٹو سیکندر آباد سوراب روڑ پر انکا گاڑی ماڈل صرف کار تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں گوادر پولیس کے اسسٹنٹ حافظ کلیم اللہ اپنے اہلیہ سمیت موقع پر جان بحق اور انکے ہمراہ قریبی رشتہ دار ماجد بلوچ ولد ملا عبدالعزیز شدید زخمی ہوئے ہسپتال ذرائع کے مطابق ماجدبلوچ کی حالت تشویش ناک ہے،مرحومین و زخمی بلوچستان کے ضلع خاران کے رہائشی ہیں۔

1 comment:

  1. Ina nila hay wa ina elah rajayone. Allah Taala unke mugfrat fermaye. Zakhmi ko sehat ore tudrusti atta fermaye. Ameen

    ReplyDelete