Monday, January 9, 2017

پنجگور(راہشون)انجمن تاجران کے مرکزی صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے تاجران گونا گو مسائل کے شکار ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے انکی داد رسی نہیں کی جارہی ہے،  پنجگور سمیت تربت،گوادر کے تاجران کو سی پیک کے تجارت سے جھوڑا جائے سی پیک بلوچستان کی ترقی ہے تو مقامی تاجران کو انکا حصہ دیا جائے،گوادر میں تاجران کے دکانوں کو روڑ کے نام پر مسمار کرکے انہیں معاوضہ دینے کے بجائے انکو متبادل جگہ فراہم کیا جائے انہیں رقم دینے کا مطلب دکانداروں کو روڑ پر لانے کے مترادف ہے پنجگور کے لوگوں کا روزگار کا درمدار ایران باڈرا ہے جہان تیل سمیت دیگر خورد نوش کے سامنے کا کاروبار کرتے ہیں لیکن ان پر سختی سے پیش  آنے کا مطلب یہان کے غریب تاجران کو دو وقت کے روٹی کیلئے محتاج بنانا ہے، دوسری جانب علاقے میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے تاجران کے کاروبار شدید متاثر ہیں، تاجران کے مسائل کو حل کرنے کیلئے صوبائی و ضلعی انتظامیہ مل کر اقدامات کرین،پنجگور بازار کے تمام سیوریج نظا م کی خرابی کی وجہ سے دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ضلعی انتظامیہ سیوریج لا ئینوں کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدام اٹھائے، ان خیالات کا اظہار مرکزی تاجران کمیٹی کے صدر عبدارحیم کاکڑ نے پنجگور کے دورے کے موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری، یاسین مینگل، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری سعید اللہ اچکزئی کے ہمراہ پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی تاجران کمیٹی کے صدر عبدالمالک بلوچ،جنرل سیکرٹری عمر جان کاشانی، صوفی رسول بخش، حاجی عطامحمد بھی موجود تھے مرکزی صدر عبدارحیم کاکڑ نے کہاہے کہ سی پیک بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے تو مقامی تاجران کو سی پیک کے تجارت میں حصہ دار بنایا جائے،مکران کے تاجران اس وقت شدید مشکلات کے شکار ہیں امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور بازار میں سہولیت کے فقدان سے تاجران سمیت عام آدمی شدید متاثر ہے،ضلعی انتظامیہ کی قانونی آئینی حق ہے کہ وہ عام آدمی کو بنیادی سہولیت فراہم کرئے لیکن پنجگور سمیت مکران بھر کے تاجران بجلی کے بارہ بارہ گھنٹے کے عزاب سے جل رہے ہیں،جس کی وجہ سے الیکٹرک پر چلنے والے تمام دکاندار وں کا کاروبار شدید متاثر ہے،انہوں نے کہاہے ہم نے مختصر دورہ کرتے ہوئے بازار کا جائز لیا تو دیکھا میونسپل کمیٹی کی عدم کارکردگی کی وجہ سے پورا بازار کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہے دکانداروں سمیت ہر چلنے پھرنے والوں کیلئے مصیبت جان بنی ہوئی ہے، دنیا کے کسی بھی ضلعی علاقہ کے بازار میں تمام تر سہولیت میسر ہیں لیکن پنجگور کے تاجران ابھی  تک پانی سے محروم ہیں جو یہان کے تاجران کے ساتھ انتہائی ظلم ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے صوبائی و ضلعی انتظامیہ تاجران کے مسائل،بازار کی صفائی پانی کی فراہمی، بجلی کے لوڈشیڈنگ،سیوریج لائینوں کی بحالی،تاجران کو ایران باڈر سے کاروبار کا سوارب تک اجازت اور مکران کے تاجران کو سی پیک سے جوڑا جائے۔

رپورٹ، برکت مری

No comments:

Post a Comment