Sunday, January 1, 2017

پنجگور(راہشون)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں منشیات کے عدم روک تھام کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے  شکار ہیں،زیادہ  تر جوان تعلیمی سرگرمیاں چھوڑ کر منشیات کے اڈاؤں میں پائے جاتے ہیں،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور میں منشیات کے عدم روک تھام کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقے منشیات کے گھڑ بن چکے ہیں،اور پنجگور کے بیشتر میڈیکل اسٹور میں منشیات کو دوام دینے کیلئے مختلف قسم کے نشہ آوار میڈیسن سرے عام فروخت کررہے ہیں،جن میں ٹرامل،ویلیم 10،اے ٹی ون،ویلیم فائیو،ٹائم جیزک،آفٹیلی ڈون،اور دیگر معتدد ایسے نشہ آوار گولی بغیر کسی ڈاکٹر کے تصدیقی پرچہ سے میڈیکل مالکان اپنی دکانداری کیلئے سرے عام فروخت کررہے ہیں، والدین،سیاسی سماجی،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی غیر ذمہ داران رویہ سے چھوٹے چھوٹے بچے نشہ سمیت دیگر معاشرتی برائیوں کے دلدل میں پس رہے ہیں پولیس منشیات کو قابو پانے کے بجائے انہیں سپورٹ کررہی ہے، انہوں نے کہاہے کہ اعلی حکام منشیات کے اڈاؤں پر پولیس کے عدم کاروائی کانوٹس لے۔


No comments:

Post a Comment