Tuesday, January 3, 2017

پنجگور(راہشون)بلوچستا ن کے ضلع پنجگور کا ای وی او سسٹم بیٹھ گئی سینکڑوں صارفین کا پیکج ضیاع ہورہی ہے،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور سیکٹر میں ای وی او سسٹم ایک بار پھر بیٹھ گئی سست اسپیڈ کی وجہ سے انٹرنیٹ برؤزسنگ روک گئی سوشل میڈیا سمیت تما م پیجز نے کھلنے سے معذرت کرلی،ذرائع کے مطابق ای وی او ماہانہ پنجگور سے لاکھوں روپے کما رہی ہے سسٹم کے بیٹھ جانے کی وجہ اوور لوڈ ہے لمیٹڈ چینل اپنی لمیٹ سے تجاوز کرگئی ہے، ادارہ صارفین کو 3Gکے نام  ہزاروں کے پیکج کا بل وصول کررہی ہے لیکن  صارفین کو Kbsتک فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،صارفین کا کہنا ہے ای وی او ہفتے میں ایک دن صحیح تو پورا ماہ خراب رہتا ہے،اس جدید دور میں انٹر نیٹ صارفین کی ضرورت بن چکی ہے ملکی و غیر ملکی رشتہ داروں سے رابطہ اور بینکنگ لوڈنگ اور اپ لوڈنگ کا انتہائی ضرورت بن چکی ہے متعلقہ ادارہ 1999 کے ترمیم شدہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرکے عوام کو اس کی رسائی ممکن بنانے میں صرف ٹھکیداری کررہی ہے صارفین نے مطالبہ کیا ہے پی ٹی اے وزیر مواصلاتی انکا نوٹس لے بصورت دیگر عدالت اور دیگر حقوق رسان اداروں کا دروازہ کٹکٹائیں گے۔

No comments:

Post a Comment