Sunday, November 5, 2017
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 24اکتوبر سے بلوچ علیحدگی پسند مسلح مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے میڈیابائیکاٹ سے پنجگور میں 23اکتوبر سے اخباری تمام دفاتر نیوزایجنسیاں،ٹی وی کیبل اور پاکستانی الیکٹرونکس میڈیا کے تمام چینل بند ہیں جس سے پنجگور کے سیاسی سماجی ،اخبار کے قارئین ملکی و غیر ملکی حالات و واقعات تجزے و تبصروں سے محروم ہیں ،پریس کلب کی بندیش سے صحافتی تمام سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہوگئیں ہیں ،عوامی حلقے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ملکی تاریخ کا یہ پہلا واقع ہے جس پر میڈیا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گزشتہ سال 2013کے نسبت سے موجودہ میڈیا بائیکاٹ انتہائی سنگیں نوعیت اورخطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے گر ان پر حکمت عملی نہیں بنائی گئی تو بلوچستان کے حالات میں مذید خرابی پیدا ہوسکتی ہیں، انہوں نے اپیل کی ہے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ میڈیا کی آزادی کیلئے پالیسی بنائے ، اسٹیٹ کی سیکورٹی فراہم کرنا مسلے کا حل نہیں ہے گزشتہ چودہ روز کا میڈیا کی بندیش سے بلوچستان کے 13ہزار رجسٹرڈ ہاکر اور 10ہزار کے قریب غیر رجسٹرڈ بے روزگار ہوچکے ہیں جنکے گھروالے فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں،انہوں نے مسلے کے بلاخوف حل تک اخبار فروخت کرنے سے صاف انکار
Thursday, November 2, 2017
بلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسند مسلح مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے چوبیس اکتوبر سے ہونے والی میڈیا کی یک طرفہ بیانیہ کی صورتحال پر بائیکاٹ و بلوچستاں بھر میں اخبارات کی ترسیل روکھنے وپریس کلب کی بندیش صحافیوں و مختلف حالات کو دیکھتے ہوئے نیشنل پریس کلب پنجگور کا کل ایک اہم اجلاس صدر برکت مری کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں بلوچستان بھرو ملکی میڈیا کے موجودہ صورتحال کا جاہزہ لے کر اپنی آئندہ کا حکمت عملی اعلان کرہے گی۔
Monday, January 16, 2017
پنجگور(راہشون)جمعیت علما اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالعزیز نے کہاہے کہ جمعیت علمااسلام ایک سیاسی،مہذہبی جماعت کے ساتھ عوامی مسائل کے حل دہندہ جماعت ہے،مخالفین ہمیشہ جمعیت کے خلاف پروپگنڈا کررہے ہیں کہ جمعیت ملاؤں کی جماعت ہے لیکن قبائل اور سیاسی سماجی شحصیات کی شمولیت نے انکے عزائم کو ناکام بنادئیے اور یہ ثابت کردیا کہ جمعیت سیاسی و مہذہبی جماعت ہے،علما کرام روز اول سے لیکر تاحال علاقائی مسائل و جنجال امن وامان و دیگر سماجی و معاشرتی مسائل ہوں علما کرام ان کے حل کے لئے پیش پیش رہے ہیں پنجگور کے امن وامان کا سہرا بھی جمعیت کے سرکو جاتا ہے اور یہ اعزاز ہمیں نعمت کی طرح حاصل ہے، قوم پرستوں نے ہمیشہ قوم پرستی،غریب دوستی کے جھوٹے دعوے اور وعدوں سے عوام کو دھوکہ دیا اور اپنی بینک بیلنس بڑھایا ہے،جن کی کرپشن روز روشن کی طرح سب کے سب کے سامنے عیان ہیں لیکن علما کرام جمعیت کے کسی وزیر ایم این اے ایم پی کے خلاف آج تک کوئی کرپشن ثابت ہوئی نہ جمعیت نے غریب عوام کو ٹرخا کر کرپشن کی جمعیت کی سیاست کا مقصد عوام کی حقوق دلانے کا ہے اور آخری دم تک عوامی خدمت کو شہار بنائین گے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالعزیز بلوچ نے ضلعی دفتر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تفصیلا ت کے مطابق آج بروز پیر کو جے یو آئی کے سینر رہنما مولانا علی احمد،جنر سیکرٹری حاجی عبدالعزیز، پریس سیکرٹری مولانا الیاس ولی،ضلعی رہنما عبدالحمید،تحصیل صدر پنجگور قاضی عطااللہ، تحصیل صدر گوارگو عالم ابرار،حافظ رشید و دیگر سینکڑوں کارکنان رہنماؤں نے ضلعی دفتر پنجگور کا افتتاح کی جس کی افتتاحی سے تقریب سے مولانا علی احمد، عبدالحمید،عالم ابرار،حافظ رشید،مولانا الیاس ولی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت کی بنیاد نظریات پر رکھی گئی جس کے علما کرام و قبائل شخصیت نظریات کے پابند ہیں ایسی نظریات کی بنیاد پر عوام کی خدمت ہماری اولین سیاسی مقاصد ہے اورجمعیت پنجگور میں سب سے بڑی جماعت کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آرہی ہے،سابق ایم پی اے و اہم سماجی سیاسی شخصیت و دیگر قبائلی رہنماؤں کی شمولیت سے جمعیت مضبوط ترین جمعیت بن چکی ہے اور آنے والے فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں تو پورے پاکستان میں حکومت جمعیت بنائیگی،مکران میں جمعیت کی مقبولیت غریب عوام کیلئے نئی نوید ہے،گزشتہ کئی سالوں سے قوم پرست جماعتوں نے مختلف جعلی نعروں سے قوم کو سبز باغ دکھائے لیکن آج تک مکران سمیت بلوچستان میں قوم پرست جماعتوں کی جعل نما نعروں سے کچھ نہ نہیں بدلا،گر بدلا تو وزراؤں کی گاڑیاں بینک بیلنس لیکن غریب عوام آج تک پانی کی بوند بوند و تعلیم صحت سے محروم ہیں عوا م سمجھدار ہوچکی ہے خوش نمانعروں کو پہنچان چکے ہیں جوق درجوق جمعیت میں شمولیت نئی کرن کا نوید سنا رہے ہیں کہ آنے والا صبح جمعیت کے نام سے روشن ہوگی اور مرکزی ہدایت پر مکران بھرمیں مختلف شخصیت سے رابطوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور جلد اہم سیاسی سماجی قبائل شخصیت جمعیت میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ہیں اور آخر میں تحصیل صدر پنجگور قاضی عطااللہ بلوچ نے مرحوم صدر وفاق المدارس العربیہ حضرت مولانا شیخ سلیم اللہ خان کی ایصال ثواب کیلئے دعا ئیں کی اور انکی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کی۔
Thursday, January 12, 2017
پنجگور(راہشون)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گٹکے کی پانچ فیکٹری کے کھلنے کا انکشاف روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں پڑیاں فروخت کی جارہی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں انکی ترسیل موٹر سائیکل، گاڑی و دیگر ذرائع سے کی جارہی ہے پولیس کا کاروائی انکی بھتہ تک محدود ہے،ان کے علاوہ کئی منشیات کے اڈے بھی گزشتہ کئی عرصوں سے قائم ہیں اور علاقے میں سماجی برائیاں پھیلا رہے ہیں،نشہ کے عادی منشیات کی عدم رسائی کی حاطر عام شریف شہریوں کے گھر وں میں گھس کر چوری ڈکیتی کررہے ہیں اور عوام کو دیگر مسائل کے شکار بنا رہے ہیں،عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے ان گٹکے کے فیکٹریز پے پولیس کا بھتہ وصولی کا بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی برائیوں کی ترسیل پولیس کی سرپرستی میں کی جارہی ہے انہوں نے کہاہے گٹکے کی عدم رو ک تھا م کی وجہ سے چھوٹے اور انتہائی کمسن بچے اس لت کے شکار ہیں اور مختلف قسم کی بیماریاں کینسر، چالے اور دیگر منہ و دمہ کی بیماری پھیل گئی اب تک سینکڑوں مریضوں کا علاج پنجگور سمیت کراچی و کوئٹہ میں جاری ہے لیکن پولیس انتظامیہ ان سرے عام چلتے فیکٹریز کو سیل کرنے کے بجائے ہر شام کے اوقات موٹر سائیکل گشت سمیت دیگر ہلکار اپنی حصہ مانگنے پہنچ جاتے ہیں اس وباء کی پھیلاؤ میں سماج دشمنوں کے ساتھ ساتھ پولیس برابر کے شریک ہے،عوامی سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے گٹکے کے فیکٹری پولیس تھانے کے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے اور دیگر فیکٹریاں انکے ارد گرد اور نواعی علاقوں میں موجود ہیں،پنجگور میں چوری چکی اور عوام کو تنگ کرنے کے جیسے وارداتوں کا سب سے بڑ ا وجہ انہیں گٹکے اور منشیات کی عدم روک تھام ہیں۔
Tuesday, January 10, 2017
پنجگور(راہشون)بی این پی عوامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سابق وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ کی خصوصی تعاون سے سنگے قلات چتکان میں 200kvکا ضلعی عہداروان ضلعی آرگنائز کپٹن محمد حنیف بلوچ، مرکزی رہنما نثار احمد کاشانی،نور احمد بلوچ، ظفر بختیار بلوچ،حاجی ایوب بلوچ عمر جان کاشانی،حفیظ بلوچ و دیگر نے افتتاع کردیا،اہلیان سنگے قلات کا کہنا ہے کہ علاقے کے ٹرانسفارمر کو گزشتہ دو ماہ سے زیادہ ہوچکا ہے جو جل گیا تھا بار بار مرمت کے باوجود بھی نہ چل سکا حکمرانوں او ر محکمہ واپڈا نے علاقے کو لاوارث سمجھ کر یکسر نظر انداز کرکے لوگوں کے مسائل کو دور کرنے کا صاف انکار جیسے کیا لیکن ہم نے پہلی ملاقات میں بی این پی عوامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کو علاقے کے مسائل سے گفتگو کی تو انہوں نے فورا علاقے میں اپنی ذاتی خرچے پے علاقے کو ٹرانسفارمر دینے کا اعلان کیا اہلیان بی این پی عوامی کی قیادت پر فخر محسوس کرتی ہے کہ انہوں نے اپوزیشن میں رہے کر جس جزبے سے عوامی مسائل حل کئے ہیں حکمران جماعت صدیوں پور ا نہیں کرسکتے ہیں۔
Monday, January 9, 2017
پنجگور(راہشون)انجمن تاجران کے مرکزی صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے تاجران گونا گو مسائل کے شکار ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے انکی داد رسی نہیں کی جارہی ہے، پنجگور سمیت تربت،گوادر کے تاجران کو سی پیک کے تجارت سے جھوڑا جائے سی پیک بلوچستان کی ترقی ہے تو مقامی تاجران کو انکا حصہ دیا جائے،گوادر میں تاجران کے دکانوں کو روڑ کے نام پر مسمار کرکے انہیں معاوضہ دینے کے بجائے انکو متبادل جگہ فراہم کیا جائے انہیں رقم دینے کا مطلب دکانداروں کو روڑ پر لانے کے مترادف ہے پنجگور کے لوگوں کا روزگار کا درمدار ایران باڈرا ہے جہان تیل سمیت دیگر خورد نوش کے سامنے کا کاروبار کرتے ہیں لیکن ان پر سختی سے پیش آنے کا مطلب یہان کے غریب تاجران کو دو وقت کے روٹی کیلئے محتاج بنانا ہے، دوسری جانب علاقے میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے تاجران کے کاروبار شدید متاثر ہیں، تاجران کے مسائل کو حل کرنے کیلئے صوبائی و ضلعی انتظامیہ مل کر اقدامات کرین،پنجگور بازار کے تمام سیوریج نظا م کی خرابی کی وجہ سے دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ضلعی انتظامیہ سیوریج لا ئینوں کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدام اٹھائے، ان خیالات کا اظہار مرکزی تاجران کمیٹی کے صدر عبدارحیم کاکڑ نے پنجگور کے دورے کے موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری، یاسین مینگل، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری سعید اللہ اچکزئی کے ہمراہ پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی تاجران کمیٹی کے صدر عبدالمالک بلوچ،جنرل سیکرٹری عمر جان کاشانی، صوفی رسول بخش، حاجی عطامحمد بھی موجود تھے مرکزی صدر عبدارحیم کاکڑ نے کہاہے کہ سی پیک بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے تو مقامی تاجران کو سی پیک کے تجارت میں حصہ دار بنایا جائے،مکران کے تاجران اس وقت شدید مشکلات کے شکار ہیں امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور بازار میں سہولیت کے فقدان سے تاجران سمیت عام آدمی شدید متاثر ہے،ضلعی انتظامیہ کی قانونی آئینی حق ہے کہ وہ عام آدمی کو بنیادی سہولیت فراہم کرئے لیکن پنجگور سمیت مکران بھر کے تاجران بجلی کے بارہ بارہ گھنٹے کے عزاب سے جل رہے ہیں،جس کی وجہ سے الیکٹرک پر چلنے والے تمام دکاندار وں کا کاروبار شدید متاثر ہے،انہوں نے کہاہے ہم نے مختصر دورہ کرتے ہوئے بازار کا جائز لیا تو دیکھا میونسپل کمیٹی کی عدم کارکردگی کی وجہ سے پورا بازار کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہے دکانداروں سمیت ہر چلنے پھرنے والوں کیلئے مصیبت جان بنی ہوئی ہے، دنیا کے کسی بھی ضلعی علاقہ کے بازار میں تمام تر سہولیت میسر ہیں لیکن پنجگور کے تاجران ابھی تک پانی سے محروم ہیں جو یہان کے تاجران کے ساتھ انتہائی ظلم ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے صوبائی و ضلعی انتظامیہ تاجران کے مسائل،بازار کی صفائی پانی کی فراہمی، بجلی کے لوڈشیڈنگ،سیوریج لائینوں کی بحالی،تاجران کو ایران باڈر سے کاروبار کا سوارب تک اجازت اور مکران کے تاجران کو سی پیک سے جوڑا جائے۔
رپورٹ، برکت مری
Thursday, January 5, 2017
پنجگور(راہشون) ایجوکیشن کے این ٹی ایس پاس ناصر علی آزاد،عبدالواحد
سمیت دیگر سینکڑوں امیدواران نے اپنے مطالبات کے حق میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ٹی ایس امیدواروں کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے ظلم کیا جارہا ہے،خالی اسامیوں کے ہوتے ہوئے بھی ہمیں ویٹنگ میں بٹھنا محکمہ انہ گہری سازئش ہے،گھوسٹ ملازمین کے انکشاف انکی موجودگی ذی شعور تعلیم یافتہ طبقے کیلئے سوالیہ نشان اور ایک مہذہب معاشرے میں میرٹ کی دھجیان اڑانا ریاستی رٹ کو تسلیم نہ کرنے کے مترادف ہے،قوم کی غربت میرٹ کی بحالی سے ہوتی ہے خیرات سے نہیں موجودہ حکمران تعلیم یافتہ طبقے کو خیرات کے ذرایعے خوش رکھنے کی کوشش کررہی ہے محکمہ ایجوکیشن میں ڈی اوز ای ڈی اوز کی ہفتہ واری ٹرانسفر کے پیروں کے نشان گھوسٹ ملازمین کے تحفظ کے چھوکٹ کو چھومتے ہیں،پنجگور بلوچستان کے واحد ضلع تھا جنہوں نے تعلیمی میدان میں انٹر نیشنل ریکارڈ قائم کئے تھے لیکن اب انکی وقار گھوسٹ ملازمین نے لی ہے ایک ہزار کے گھوسٹ ملازمین کا ضلع میں موجودگی اندھیر نگری چھوپٹ راج کے مترادف ہے،بلوچستان نیب اور اڈیٹر فنانس کا ایجوکیشن کے گھوسٹ ملازمین کے خلاف کاروائی تاریخی اقدام ہوگی جس میں بلوچستان نیب،صوبائی محکمہ فنانس انکو ریڈ نشان لگا کر این ٹی ایس کے امیدواروں کے لئے راہیں کھولے گی، انہوں نے کہاہے کہ پنجگور میں گھوسٹ ملازمین کی جعل سازی جون 2013کو شروع کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں بغیر کسی اشتہار و انٹرویو کے جعلی بھرتی کئے گئے جو قوم و ملک کے آئین قانون کے ساتھ سنگین غداری ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے چیرمین نیب بلوچستان،محکمہ فنانس بلوچستان،چیف سیکرٹری،سیکرٹری ایجوکیشن، و دیگر تحقیقاتی ادارے پنجگور محکمہ تعلیم میں ہونے والے جعل سازی کے عیوض لگنے والے ملازمین کو جلد از جلد صاف کرکے میرٹ کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرئے۔
پنجگور(راہشون)محکمہ خزانہ بلوچستان کے اڈیٹر پنجگور کے مختلف محکمہوں کے چھان بین کرنے کیلئے پہنچ گئے، کل ڈی جی فنانس بھی پہنچ رہے ہیں،تحقیقاتی عمل شروع ہوتے ہی محکمہوں کی دوڑین لگی،ایک ہفتے کیلئے خزانہ پنجگور نے تمام سرکاری امور کو روک دی گئی، آڈیٹ کی تین رکنی وفد نے شروعات محکمہ تعلیم سے شروع کی گئی، تمام ملازمین کے ڈیٹا طلب کرکے تحقیقاتی عمل کو تیز کردیا گیاہے جو جو ٹیچرز بھرتی کئے گئے ہیں انکے بریک اپ ملازمت کے اشتہارات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی جس کی وجہ سے پنجگور محکمہ تعلیم کے سینکڑوں ملازمین کی ملازمت خطرے میں پڑ گئی ہے،ذرائع کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کے تازہ بجٹ2016تا2017کی بل کی انکوری کی جارہی ہے جس کے تحت پنجگور محکمہ تعلیم کے غیر قانونی طور پر بھرتی کیے جانے والے ملازمین کیلئے سرخ گھنٹی کے مترادف ہے، محکمہ تعلیم کے مطابق شروع دن سے 150کے قریب ٹیچرز مشکوک قرار پائے ہیں 2016تا2017کے بجٹ کے مطابق آڈیٹ میں پنجگور کے اس تعداد سے کئی گناہ اضافہ ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے اور آنے والے ماہ میں سینکڑوں ٹیچرز کی تنخواہیں بند ہونے کا امکان ہے،تفصیلات کے مطابق پنجگور کے محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین کے سلسلے میں چار اطراف سے انکواری کی جارہی ہے گزشتہ روز بلوچستان نیب نے بھی گھوسٹ ملازمین کے عیوضی بھرتی کے تحت تعیناتیوں کیلئے چار کیشیرز کو انکواری کیلئے طلب کرلیا تھا،واضح رہے گھوسٹ ملازمین کے جعل سازی میں سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دواعلی افسران کو معطل بھی کیئے تھے،لیکن گھوسٹ ملازمین کے خلاف عملی و خیر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا، آڈیٹر فنانس محکمہ کو تازہ ترین بل کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں پنجگور کے ٹیچرز نے کس اشتہار کے تحت انٹرویو دیئے اور میرٹ لسٹ کے متعلق اپنی دائرہ کار بڑھا رہے ہیں جس کے تحت شروع دن سے 150کے قریب ٹیچرز مشکوک قرار پائے اور اور مذید آٹھ دن کی انکوائری میں پنجگور کے سینکڑوں ٹیچرز کے مشکوک ہونے کا خدشہ ہے،تحقیقات عمل کیلئے کل ڈی جی فنانس پنجگور پہنچ رہے ہیں۔
پنجگور(راہشون) بلوچی شاعر و ادیب فضل عاجز نے کہاہے کہ عزت اکیڈیمی کی کابینہ زبان و ادب کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے،اکیڈیمی میں اچھے تجربہ کار مخلص شعراء ادبا کے ہوتے ہوئے بھی عملی کارکردگی دیکھانے میں صفر ہے شومی قسمت سے جو اکیڈیمی اور زبان ادب کیلئے دوراندیش مخلص تھے وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے چند لوگوں کی کشمکش سے ادارہ تباہ ہوچکی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ہے انہوں نے کہاہے حقیقت میں شعراء وادبا ذی شعور عاقل و فہمیدہ اور اچھے اخلاق کے مالک ہوتے ہیں لیکن حقیقت انکے برعکس نظر آتی ہے،عزت اکیڈیمی پنجگور کی کابینہ کا اچھی کارکردگی کے بجائے الٹا پیسے خور طبقہ سے وابستہ ہیں جو کسی نہ کسی چالبازی اور حیلہ و بہانہ سے کسی وزیر اور علاقہ کے ایم پی اے سے اکیڈیمی کے نام پر حاصل کرکے پورے رقم ہضم کرلیتے ہیں سرپرست اعلی نے کابینے کے نااہلی کے سبب اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،انہی کارکردگی کی وجہ سے گزشتہ آٹھ ماہ سے اکیڈیمی مقفل نظر آتا ہے، انہوں نے کہاہے کہ بہتر اسی میں ہے کہ اکیڈیمی کا کابینہ تحلیل کرکے سات رکنی کمیٹی رکھیں اور ناراض ہونے والے ممبران کو لاکر دو بار ہ ممبر شپ میں شامل کرین اور زبان و ادب کی ترویج کیلئے از سر نو الیکشن کرین۔
Wednesday, January 4, 2017
پنجگور(راہشون)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ہولناک ٹریفک حادثہ گوادرپولیس کے اسسٹنٹ انسپکٹر حافظ کلیم اللہ اہلیہ(ف) سمیت جان بحق اور اسکا قریبی رشتہ دارماجد بلوچ شدید زخمی ہوئے،اسسٹنٹ انسپکٹر حافظ کلیم اللہ مرحوم ایس ایچ او خاران مراد ساجدی کے بھائی ہیں،تفصیلات کے مطابق ا سسٹنٹ انسپکٹر حافظ کلیم اللہ ولد نور محمد اپنے اہلیہ(ف) اور انکا قریبی رشتہ دار ماجد بلوچ ولد عبدالعزیز کے ہمراہ خاران سے گوادر جارہے تھے کہ پنجگور ایئر پورٹ کے قریب سی پیک روڑN85 ہوشاب ٹو سیکندر آباد سوراب روڑ پر انکا گاڑی ماڈل صرف کار تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں گوادر پولیس کے اسسٹنٹ حافظ کلیم اللہ اپنے اہلیہ سمیت موقع پر جان بحق اور انکے ہمراہ قریبی رشتہ دار ماجد بلوچ ولد ملا عبدالعزیز شدید زخمی ہوئے ہسپتال ذرائع کے مطابق ماجدبلوچ کی حالت تشویش ناک ہے،مرحومین و زخمی بلوچستان کے ضلع خاران کے رہائشی ہیں۔
Tuesday, January 3, 2017
پنجگور(راہشون)مکران بجلی کی ٹرپنگ معمول بن گیا تربت،ہوشاب،پنجگور،گوادر، پسنی،مند،تمپ کے شہری بری طرح متاثر ہیں،تفصیلات کے مطابق موسم تیور بدلتے ہی نمی کی وجہ سے مین ٹرانسمیشن لائن کے ڈیسکوں میں خرابی کی وجہ سے اکثر رات کے اوقات لائن میں فالٹ ہوجانے کی صورت میں مین لائن ٹرپ کرجاتی ہے جس کی وجہ سے مکران کے 7گریڈ اسٹیشن میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوجاتی۔بجلی کی فراہمی دس سے بارہ گھنٹے معطل ہوجانے کی وجہ سے شہری پانی اور دیگر بنیادی سہولیتوں کی حصول سے سخت مشکلات کا سامنے کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں،ذر ائع کے مطابق مکران کے مین ٹرانسمیشن لائنوں کے ڈیسک اعلی کوالٹی کے نہیں ہیں جس کی وجہ سے موسمی تبدیلی اور نمی کی وجہ سے فالٹ ہوجاتے ہیں مکران کے سیاسی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے مکران کے مین ٹرانسمیشن لائن کے ڈیسکوں کو تبدیل کرکے مکرا ن کے عوام کو اس عزاب سے بچایا جائے۔
پنجگور(راہشون)بلوچستا ن کے ضلع پنجگور کا ای وی او سسٹم بیٹھ گئی سینکڑوں صارفین کا پیکج ضیاع ہورہی ہے،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور سیکٹر میں ای وی او سسٹم ایک بار پھر بیٹھ گئی سست اسپیڈ کی وجہ سے انٹرنیٹ برؤزسنگ روک گئی سوشل میڈیا سمیت تما م پیجز نے کھلنے سے معذرت کرلی،ذرائع کے مطابق ای وی او ماہانہ پنجگور سے لاکھوں روپے کما رہی ہے سسٹم کے بیٹھ جانے کی وجہ اوور لوڈ ہے لمیٹڈ چینل اپنی لمیٹ سے تجاوز کرگئی ہے، ادارہ صارفین کو 3Gکے نام ہزاروں کے پیکج کا بل وصول کررہی ہے لیکن صارفین کو Kbsتک فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،صارفین کا کہنا ہے ای وی او ہفتے میں ایک دن صحیح تو پورا ماہ خراب رہتا ہے،اس جدید دور میں انٹر نیٹ صارفین کی ضرورت بن چکی ہے ملکی و غیر ملکی رشتہ داروں سے رابطہ اور بینکنگ لوڈنگ اور اپ لوڈنگ کا انتہائی ضرورت بن چکی ہے متعلقہ ادارہ 1999 کے ترمیم شدہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرکے عوام کو اس کی رسائی ممکن بنانے میں صرف ٹھکیداری کررہی ہے صارفین نے مطالبہ کیا ہے پی ٹی اے وزیر مواصلاتی انکا نوٹس لے بصورت دیگر عدالت اور دیگر حقوق رسان اداروں کا دروازہ کٹکٹائیں گے۔
پنجگور(راہشون)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاس شدہ این ٹی ایس کے امیدواروں نے کہاہے کہ نیب بلوچستان کا محکمہ تعلیم کے جعل ساز ملازمین کے خلاف کاروائی خوش آئند اقدام ہے،محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین کے حوالے سے گزشتہ تین سالوں سے امیدواروں اور میڈیا کی جانب سے مسلسل نشاندی کی گئی لیکن گزشتہ تین سال گزر گئے کسی تحقیقات ادارے نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا جن سے میرٹ کی پامالی کو روکا جاسکے میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجگور محکمہ تعلیم میں پانچ سو سے زیادہ جعل ساز گھوسٹ ملازمین موجود ہیں جنہیں مختلف حیلے بہانوں سے ایل پی سی اور دیگر بیورو کریسی کے تحت تنخواہیں دی جاری ہیں،محکمہ ایجوکیشن میں اقرباپروری اختیارات کے غلط استعمال کی وجہ سے نظام تعلیم بری طرح تباہ ہوچکی ہے، انگوٹا چھاپ لوگوں کو پوسٹیں لاکھو ں کے عیوض دئے گئے جنہوں نے پنجگور سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ وطالبات کی زندگیاں تاریخ بنا دی ہیں انہی کے کوئی عیوضی ٹیچرز ڈیوٹی دینے کو تعصب سمجھتے ہوئے اسکول کے دروازوں تک نہیں آتے ہیں پرائمری سے لیکر مڈل کے تمام اسکولوں کو تالہ لگ چکا ہے، سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے محکمہ تعلیم کے دو ڈی اوز کو معطل بھی کیا تھا لیکن انکے آشر باد سے لگنے والے کوئی گھوسٹ ٹیچرز کو نہیں نکالا گیا،ایسی حوالے سے ہم نے کئی بار اپیل نامہ کورٹ سمیت چیئرمین نیب،محتسب اعلی،و دیگر تحقیقاتی اداروں کو ارسال کئے،لیکن تین سال گزر گئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا، گزشتہ سیزن میں این ٹی ایس کے نام پر جو خالی اسامیوں کا شوشہ کیا گیا تھا انکے ریزلٹ بھی انہیں چال بازوں کی ہیرہ پھیر سے من پسند افراد کو نوازے گئے، مسلسل میرٹ کی پامالی کی وجہ سے تعلیم یافتہ طبقہ اداروں سے مایوس ہوچکے ہیں لیکن گزشتہ روز نیب بلوچستان کی پنجگور کے چار کیشیرز کے خلاف نوٹسز جاری کرنا انہیں کوئٹہ طلب کرنا ایک مثبت آئینی اور ایک اہم خوش آئند اقدام ہے جس کی وجہ سے پاس شدہ این ٹی ایس سمیت دیگر میرٹ والوں کیلئے نئی راہیں کھولین گی اور انہیں انصاف ملے گا۔
Sunday, January 1, 2017
پنجگور(راہشون)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں منشیات کے عدم روک تھام کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے شکار ہیں،زیادہ تر جوان تعلیمی سرگرمیاں چھوڑ کر منشیات کے اڈاؤں میں پائے جاتے ہیں،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور میں منشیات کے عدم روک تھام کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقے منشیات کے گھڑ بن چکے ہیں،اور پنجگور کے بیشتر میڈیکل اسٹور میں منشیات کو دوام دینے کیلئے مختلف قسم کے نشہ آوار میڈیسن سرے عام فروخت کررہے ہیں،جن میں ٹرامل،ویلیم 10،اے ٹی ون،ویلیم فائیو،ٹائم جیزک،آفٹیلی ڈون،اور دیگر معتدد ایسے نشہ آوار گولی بغیر کسی ڈاکٹر کے تصدیقی پرچہ سے میڈیکل مالکان اپنی دکانداری کیلئے سرے عام فروخت کررہے ہیں، والدین،سیاسی سماجی،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی غیر ذمہ داران رویہ سے چھوٹے چھوٹے بچے نشہ سمیت دیگر معاشرتی برائیوں کے دلدل میں پس رہے ہیں پولیس منشیات کو قابو پانے کے بجائے انہیں سپورٹ کررہی ہے، انہوں نے کہاہے کہ اعلی حکام منشیات کے اڈاؤں پر پولیس کے عدم کاروائی کانوٹس لے۔
پنجگور(راہشون)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نیب نے محکمہ ایجوکیشن میں انکواری کیلئے ایجوکیشن ڈیپارمنٹ کے چار کیشئر کو انکواری کیلئے کوئٹہ میں 01\01\2017کو طلب کردیا،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور محکمہ ایجوکیشن میں گھوسٹ ملازمین و دیگر خردبرد کے حوالے سے صوبائی نیشنل اکاؤنٹبلیٹی بیورو نے محکمہ ایجوکیشن پنجگور کے چار کیشئر کو جواب طلبی کیلئے کوئٹہ طلب کرلیا گیا،واضح رہے پنجگور میں گھوسٹ ملازمین کی بڑ ی تعداد موجود گی کی وجہ سے محکمہ ایجوکیشن برُی طرح لوڈ ہوچکی ہے ضلع کے کسی بھی اسکول میں کسی نئی ٹیچرز کی کوئی گنجائش و امکان نہیں ہے،گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کا انکشافات گزشتہ تین سالوں سے2013سے لیکر تاحال یہ سلسلہ جاری رہا ہے معتدد لوگوں کو تین سے چار لاکھ روپے میں بھرتی کیا گیا اصل حقائق سامنے آتے ہی سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ایجوکیشن کے دو آفسران کو معطل بھی کردیا تھا لیکن انکے زیر سرپرستی میں بھرتے ہونے والے گھوسٹ ملازمین کو تاحال نہیں نکلا گیا جس کی وجہ سے پنجگورمیں این ٹی ایس سمیت کئی پوسٹ کی تعیناتی کی عمل التوا کا شکار ہوئے اور امیدواروں کے راہ میں رکاوٹ رہی، ایک مرتبہ پہلے بھی نیب نے چالیس کے قریب گھوسٹ ملازمین کی نشاندی کی باقائد انکا انکواری نوٹس بھی محکمہ کو ارسال بھی کی تھی لیکن اس کے بعدکوئی شنوائی نہیں کی گئی جو کہ واضح صاف ثبوت تھے اوراین ٹی ایس سمیت دیگر امیدواروں نے اس مرتبہ محکمہ ایجوکیشن پر نیب کے اس تحقیقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ کے گھوسٹ ملازمین کو صاف کرکے اصل میرٹ پاس امیدواروں کو ترجیح ملے گی اور انکے لئے نئی راہیں کھولے گی۔
Subscribe to:
Posts (Atom)